گوا میں سب سے بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دینے کی بجائے بھارتیہ
جنتا پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے کی مخالفت میں کانگریس، نیشنلسٹ
کانگریس پارٹی (این سی پی) اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ارکان نے آج
لوك سبھا میں ہنگامہ کرنے کے بعد واک آؤٹ کیا۔گوا میں سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر اب نئے وزیر اعلی کے
طور پر حلف لینے والے ہیں۔ہولی کے تہوار کے بعد آج ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد لوک
سبھا میں کانگریس کے لیڈر ایم ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی کے دیگر اراکین،
بائیں بازو کے ممبران، آر جے ڈی، این سی پی اور جنتا دل (یو) کے اراکین گوا
میں تازہ ترین سیاسی واقعات سے متعلق احتجاج کرتے ہوئے اپنی اپنی سیٹوں پر
کھڑے ہوگئے۔